لاہور(شوبز ڈیسک)گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے اداکارہ ند اچوہدری ، خوبصورت کیف اور خوشبو سمیت 6 اداکارؤں پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں گوجرانوالہ کے کسی بھی تھیٹر میں پابندی لگانے کیلئے سفارشات مرتب کر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوادیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ خوشبو ، ندا چوہدری ، خوبصورت کیف سمیت 6 اداکاراؤں پر چند ماہ قبل گوجرانوالہ کے مختلف تھیٹرز میں
اسٹیج ڈرامے کے دوران بیہودہ رقص اور فحش اشارے کرنے پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے ان اداکاراؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کی تھی کہ یہ اداکارائیں گوجرانوالہ میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں فحاشی کو فروغ دے رہی ہیں اس کی باقاعدہ رپورٹ بنا کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی گئی مگر ابھی تک ان اداکاراؤں کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔