ممبئی(شوبز ڈیسک)مشہور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی بھی خواتین کے حق میں بول پڑے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اداکارآں کو فلمیں سائن کرنے سے پہلے معاہدے میں انسدادہراسانی سے متعلق شق شامل کروانی چاہئے تاکہ وہ ہراسانی اور بدسلوکی جیسے واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔عمران ہاشمی نے’’می ٹو‘‘مہم کو ایک اچھا آغاز قراردیا۔ان کا کہناہے ہر طرح کے حالات میں خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری مردوں پر عائدہوتی ہے۔ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم خواتین کی حفاظت کریں۔