جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

’’بدھائی ہو‘‘ اب تک کی سب سے صاف ستھری فلم ہے‘آیوشمن کھرانہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار آیوشمن کھرانہ کا کہنا ہے کہ ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘بدھائی ہو’ ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ صاف ستھری فلم ہے جبکہ اس سے قبل وہ کئی متنازع موضوعات پر مبنی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ ’لوگ میرے بارے میں ایسا سوچنے لگے ہیں کہ میں ان ہی فلموں میں کام کرتا ہوں۔

جن میں مردوں کے مسائل پر بات کی جاتی ہے، تاہم میری یہ فلم میرے کیریئر کی اب تک کی سب سے صاف ستھری فلم ہے۔خیال رہے کہ ا?یوشمان کھرانہ کی فلم ’وکی ڈونر‘ اور ’شبھ منگل ساودھان‘ کافی بولڈ موضوعات پر مبنی تھیں۔فلم ’بدھائی ہو‘ کی کہانی ایک ایسے ادھیڑ عمر جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دوبارہ والدین بننے والے ہوتے ہیں۔فلم میں اس جوڑے کا کردار اداکار گجراج راؤ اور نینا گپتا نے ادا کیا، جبکہ ا?یوشمان کھرانہ نے نینا گپتا کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ سنیا ملہوترا ا?یوشمان کی گرل فرینڈ بنی ہیں۔’بدھائی ہو‘ کا ٹریلر بھی حال ہی میں ریلیز ہوا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس فلم کو بولڈ قرار دیتے ہوئے فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہ دیکھنے کے سوالات اٹھائے۔اس پر اداکار نے کہا کہ ’ضروری نہیں ہے کہ ا?پ یہ فلم دیکھتے ہوئے بچوں کو سمجھائیں، یہ ایک فیملی انٹرٹینگ فلم ہے، جسے سب دیکھ سکتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ’اگر میرے ساتھ حقیقت میں بھی ایسا ہوتا تو میں شرمندہ محسوس کرتا، لیکن ا?خر میں یہ فیصلہ والدین کا ہوتا ہے۔حال ہی میں فلم کی تشہیر کے لیے پروڈکشن ٹیم نے 50 حاملہ خواتین کی گود بھرائی کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی، جس میں فلم کے تمام اسٹارز نے شرکت کی۔فلم ’’بدھائی ہو‘‘ رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…