ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فلم انڈسٹری میں اپنے طریقے سے کام کرنا مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بقاداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسند اور
اپنے طریقے سے کام کرنے کی قائل ہیں اور اس بات کو وہ زیادہ ترجیح دیتی ہیں کہ وہ کس کام کو باآسانی کر سکتی ہیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہہ سکتی ہیں کہ اپنی شرائط پر کام کرنا مشکل ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔