پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’طیفا ان ٹربل‘‘ سلک روڈ فلم فیسٹیول میں پیش کر دی گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(شوبز ڈیسک)رواں برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی رومانٹک کامیڈی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ نے جہاں ملک میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے تھے۔اب وہیں اس فلم کو چین میں ہونے والے ‘سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ (ایس آر آئی ایف ایف) میں بھی پیش کیا گیا۔علاوہ ازیں سلک روڈ فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے گلوکار، اداکار اور فلم ساز علی ظفر کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر سلک روڈ فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کی۔

علی ظفر نے بتایا کہ فیسٹیول کے دوران پاک۔چین فلم انڈسٹری میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔علاوہ ازیں انہوں نے چینی مداحوں کے ساتھ کھچوائی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ ان کے مداح یہاں بھی موجود ہیں۔رواں برس سلک روڈ فلم فیسٹٰیول کا پانچواں فیسٹیول ہے جو 8 اکتوبر سے شروع ہوا اور 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔فیسٹیول میں نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ ترکی، آذربائیجان، جارجیا اور وسطی ایشیا کے کئی ممالک سمیت وسطی یورپی ممالک کی فلموں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…