پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سونالی باندرے اور پریانکا چوپڑا کی بیمار رشی کپور سے ملاقات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار 66 سالہ رشی کپور اس وقت امریکا میں اپنے علاج کے غرض سے موجود ہیں، جہاں ان سے نامور اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور سونالی باندرے نے ملاقات کی۔رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی، جبکہ انہوں نے پریانکا چوپڑا، سونالی باندرے اور ان کے شوپر گولڈی بہل کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ سونالی باندرے خود بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو امریکا میں اپنا علاج کروا رہی ہیں۔یاد رہے کہ رشی کپور گزشتہ ماہ

اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی کیا۔اداکار نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔رشی کپور نے واضح نہیں بتایا تھا کہ انہیں کیا مرض لاحق ہے، تاہم بتایا کہ وہ کچھ وقت تک علاج کے سلسلے میں امریکا میں رہیں گے۔جس کے بعد انٹرنیٹ پر یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ انہیں کینسر لاحق ہوگیا ہے، تاہم اداکار کے خاندان نے اس خبر کی تردید کی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…