لندن(شوبز ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جلد بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی جو کہ شاہ رخ کی مداح بھی ہیں جلد آکسفورڈ یونیورسٹی میں ان سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر پیغامات کا تبادلہ بھی ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ ملالہ کے کالج کے پرنسپل نے شاہ رخ خان کو طلبہ سے
خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔گزشتہ روز ملالہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ وہ بھی ان کی منتظر ہیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ طلبہ سے خطاب اور ملالہ سے ملاقات ان کے لیے اعزاز ہوگا۔ شاہ رخ نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو یہ ملاقات جلد از جلد شیڈول کرنے کے لیے کہیں گے۔