منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بالی ووڈ‘ اداکار رشی کپور نے کینسر لاحق ہونے کی افواہوں کی تردید کردی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رشی کپور نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے بارے پھیلی افواہیں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اداکار رشی کپور نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی ہے اورساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں موجود ہیں اور نہایت بے فکری سے اپنے ساتھی اور پرانے دوست انوپم کھیر کے ساتھ گھوم رہے ہیں ۔ واضح رہے رشی کپور کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے بھی رشی کپور کے

کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ابھی نہیں معلوم کہ ان کے بھائی کو کیا بیماری ہے، وہ امریکا اسی لیے گئے ہیں کہ وہاں ان کا معائنہ ہو، اس کے بعد ہی یہ پتہ چل سکے گا کہ انہیں کیا بیماری ہے۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ ابھی رشی کپورکو خود بھی نہیں معلوم کہ وہ کس بیماری کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور جو چند روز قبل علاج کے لیے امریکا گئے تھے جس کے بعد سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…