لاہور(شوبز ڈیسک)اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے خاتون کر کٹر بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کر کٹ سے سب سے زیادہ لگاؤ ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے میں گھر میں کر کٹ کھیل کر اپنا شو ق پورا کر رہی ہوں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا
کہ میں بچن سے ہی کر کٹر بننے کا شوق رہا ہے اور آج بھی اس شو ق میں کمی نہیں آئی اور میں چاہتی ہوں کہ میں باقاعدہ خاتون کر کٹر بن جاؤں مگر شوبز مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکتا اور میں فارغ اوقات میں گھر میں ہی کر کٹر کھیل کر اپنا شوق پورا کر لیتی ہوں ۔