ممبئی (شوبز ڈیسک) ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکار ناناپاٹیکر پرہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف ہندوانتہا پسند جماعت ایم این ایس (مہاراشٹرانونرمان سینا)
نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔مہاراشٹرا پولیس کے مطابق تنوشری دتہ کے خلاف ایم این ایس کے ضلعی یونٹ کے سربراہ سمنت دھاس کی جانب سے مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے پر الزامات لگانے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔