نئی دہلی (شوبز ڈیسک) پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت کرنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے کنگ خان کے بعد اب دبنگ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان بھارتیوں کے مقابلے پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں۔پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے سلمان خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دبنگ خان اپنی فلموں
میں پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ مواقع دیتے ہیں اور ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، کیا بھارتی گلوکار بالی ووڈ میں گانا گانے کے قابل نہیں ہیں۔اس کے ساتھ ہی گلوکار ابھیجیت بھاٹا چاریا نے پاکستانیوں کے لیے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرحد پر ہمارے فوجیوں کو ماررہے ہیں پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی ہونی چاہیے ۔