منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سونم کپور نے تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور، جو سوشل میڈیا پر بھی سرگرم دکھائی دیتی ہیں، نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔33 سالہ اداکارہ نے ٹوئٹر چھوڑنے کی وجہ تو نہیں بتائی تاہم انہوں نے اپنےآ خری پیغام میں کہا کہ ’ٹوئٹر بے حد منفی ہوگیا ہے۔سونم کپور نے ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کو پیار اور امن کا پیغام بھی دیا۔

سونم کپور کی جانب سے ٹوئٹر چھوڑنے کی وجہ تو سامنے نہیں ا?ئی تاہم ان کے اس آخری پیغام سے قبل سونم کپور کے ایک اور پیغام پر انہیں ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سونم کپور نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’مجھے شہر میں ا نے کے لیے 2 گھنٹے لگ چکے ہیں اور میں اب بھی اپنی منزل پر نہیں پہنچی، سڑکیں انتہائی خراب ہیں اور فضائی آلودگی بھی اتنی ہے کہ اپنے گھر سے نکلنا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے ان کے پیغام کا اسکرین شاٹ لے کر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ سب تمہاری وجہ سے ہے تم جیسے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ یا کم فیول پر چلنے والی گاڑیاں استعمال نہیں کرتے، تمہیں پتہ ہے کہ تمہاری عالیشان گاڑیاں کتنا فیول کھاتی ہیں اور تمہارے گھر میں چلنے والے 10۔20 ایئر کنڈیشنر جتنی بجلی لیتے ہیں ان ہی سب کی وجہ سے گلوبل وارمنگ ہوتی ہے، پہلے خود کی آلودگی پر قابو پاؤ۔ٹوئٹر صارف کے جواب میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ ’اور یہ تم جیسے لوگ ہوتے ہیں جن کی وجہ سے خواتین پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کرتیں کیونکہ انہیں ہراساں کیے جانے کا ڈر ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…