دپیکا پڈوکون ’لکشمی‘ کے ساتھ پروڈیوسر بھی بن گئیں

6  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سپر ہٹ فلم ’پدماوت‘ کے بعد سب کو انتظار تھا کہ اب وہ کس فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں اور اب مداحوں کا یہ انتظار بھی ختم ہوگیا ہے۔ دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ایک سوانح حیات (بائیوپک) ہے، جس میں وہ لکشمی کا کردار ادا کریں گی اور صرف یہی نہیں اس فلم کو پروڈیوس بھی دپیکا ہی کر رہی ہیں۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ پہلی بار فلم راضی کی ہدایت کار میگھنا گلزار کے ساتھ بائیوپک فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ لکشمی کا کردار نبھائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی ہے جن پر 15 برس کی عمر میں تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق ‘میں نے جب یہ کہانی سنی تو مجھے محسوس ہوا کہ مجھے یہ کردار کرنا چاہیے، اس لیے نہیں کہ اس میں تشدد ہے بلکہ اس لیے کیونکہ یہ ہمت، حوصلے، جیت اور امید کی کہانی ہے’۔ دپیکا نے مزید بتایا کہ بطور پروڈیوسر یہ ان کی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایک بہت منفرد کردار میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔ دوسری جانب لکشمی اگروال کے بارے میں بتاتے ہوئے میگھنا گلزار کا کہنا تھا کہ ’دپیکا اس کردار کو بخوبی نبھائیں گی کیونکہ ان میں مضبوط کردار کو نبھانے اور سمجھنے کی صلاحیت موجود ہے‘۔ ہدایت کار کا مزید کہنا تھا کہ لکشمی کے کردار پر دپیکا پوری اترتی ہیں اور ان سے اچھا کوئی نہیں لگ سکتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…