جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ سپنا پبی نے تنوشری دتا کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سپنا پبی نے تنوشری دتہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جو تنوشری کے ساتھ ہوا وہ میرے ساتھ روز ہوتاہے۔سپنا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ یہ اْس معاملے سے متعلق میری آواز اور رائے ہے جسے میں بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں۔

میں نے اسے ایڈٹ کرنے کی بہت کوشش کی کہ یہ بہت اچھی لکھی جائے اور ڈپلومیٹک ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکا‘۔انہوں نے کہا کہ ’ میں وہ الفاظ لکھ رہی ہوں جو میں دل سے محسوس کرتی ہوں ، میں تنوشری کی باتوں پر یقین رکھتی ہوں لیکن اہم بات یہ ہے جسے ہم بھول رہے ہیں کہ جب یہ سب ہورہا تھا تو باقی تمام خواتین کہاں تھیں ‘؟۔ایک حادثہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ ایک اداکارہ کے طور پر جو تنوشری کے ساتھ ہوا میں تقریباً روزانہ ایسے حالات کا سامنا کرتی ہوں ،۔ انہوں نے لکھا کہ میری آواز کو دبا دیا جاتا ہے ، میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر غلط رخ دیا جاتا ہے۔سپبنا پابی نے لکھا کہ میرے پاس بعض قابل خواتین کیساتھ کام کرنے کا موقع تھا لیکن افسوس کیساتھ میں ان خواتین سے کچھ مواقع پر مایوس ہوئی جو ایسے سانحات کے موقع پر غائب ہوجاتی ہیں اور شاید ہی ایسے واقعات سے متعلق آواز اٹھاتی ہیں۔سپنا نے بتایا کہ انہیں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک غیر مہذب لباس پہننے اور ڈانس اسٹائل کیلئے مجبور کیا گیا اور انہوں نے یہ بات اپنی اسٹائلسٹ کو بتائی تھی تاہم ان کی ساتھی نے بھی انہیں دھوکہ دے دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…