جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کارٹون پروگرامز میں نامناسب مواد، پیمرا نے نوٹس لے لیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلزپر نشر ہونے والے بچوں کے پروگرامز اور کارٹون میں غیرمناسب مواد نشر ہونے پر ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردیں۔پیمرا نے اپنے اعلامیے میں خبردار کیا ہے کہ بچوں کے تفریحی چینلزپر نشر ہونے والے کارٹون سے متعلق مستقل شکایات موصول ہو رہی ہیں، اس لیے تمام چینلز اپنے پروگرام

پیمرا قوانین اور الیکٹرونک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کے مطابق ترتیب دیں۔پیمرا نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ والدین اور ماہرینِ نفسیات کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ کارٹون چینلز پر دکھایا جانے والا مواد بچوں میں عدم برداشت اور غیر سماجی رویوں کو فروغ دے رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کارٹون کرداروں میں ناشائستہ زبان استعمال ہونے کی وجہ سے بچوں کی تربیت پر بْرا اثر پڑ رہا ہے ، علاوہ ازیں تشدد اور عدم برداشت پر مبنی مواد بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے مناسب نہیں۔پیمرا نے بچوں کے پروگرامز اور کارٹون سے متعلق تمام لینڈنگ رائٹس پرمیشن ہولڈرز کو تنبیہ کی کہ بچوں کے لیے نشر کیا جانے والا مواد ایسا ہو جو ان کی تربیت اور انفرادی صحت کو بہتر کرنے میں نہ صرف مددگار ہو بلکہ بچوں میں اچھے اخلاق اور خود اعتمادی کو فروغ دے۔پیمرا نے ہدایت کی کہ بچوں کے لیے ایسا مواد نشر کیا جائے جو انہیں ایک بہتر انسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔علاوہ ازیں پیمرا نے تمام نجی چینلز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ ادارہ جاتی نگران کمیٹی تشکیل دیں تا کہ پروگرام نشر ہونے سے پہلے الیکٹرونک میڈیا ضابط? اخلاق 2015 (بالخصوص بچوں سے متعلق شقوں) پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…