جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی نے سلمان خان سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبز ڈیسک) شلپا شیٹھی نے سلمان خان سے محبت سمیت کالج کے دور میں اپنی محبت کے حوالے سے ایک ایسے وقت میں بیان دیا ہے، جب کہ ان کا ریئلٹی ڈیٹنگ شو ‘ہیئر می، لو می’ ویب اسٹریمنگ چینل‘ایمازون’ پر شروع ہوچکا ہے۔بولی وڈ اداکارہ 43 سالہ شلپا شیٹھی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے 9 سال بعد پہلی بار ماضی میں کی گئی اپنی محبتوں اور دبنگ ہیرو سلمان خان

سے تعلقات پر خاموشی توڑ کے سب کو حیران کردیا۔شلپا شیٹھی نے اس سے بھی بڑا انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ماضی وہ اور سلمان خان گہرے دوست رہے ہیں۔ اداکارہ نے سلمان خان اور اپنے تعلقات کو ‘محبت’ کا نام دیے بغیر بتایا کہ وہ صرف بہترین اور گہرے دوست تھے۔شلپا شیٹھی کے مطابق جب ان دونوں کی دوستی تھی، تب سلمان خان کئی بار آدھی رات کو ان کے گھر آتے تھے اور ان سے بیٹھ کر باتیں کرتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ بعض مرتبہ سلمان خان آدھی رات کو آتے تو اداکارہ کے والد نیند سے بیدار ہوتے اور پھر دبنگ ہیرو ان کے ساتھ ہی بیٹھ کر شراب نوشی اور باتیں کرتے۔ انہوں نے گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والد چل بسے تو سلمان خان ان کے گھر آئے اور اس ٹیبل کو سیدھا کیا، جس پر وہ ان کے والد کے ساتھ شراب نوشی کرتے تھے۔ شلپا شیٹھی کے مطابق سلمان خان نے ٹیبل کو سیدھا کرنے کے بعد ان کے والد کی یاد میں رونا شروع کردیا۔ خیال رہے کہ 43 سالہ شلپا شیٹھی اور 52 سالہ سلمان خان نے ایک ساتھ کم سے کم 5 فلموں میں کام کیا ہے۔سلمان خان اور شلپا شیٹھی کی ایک ساتھ آخری فلم ‘شادی کرکے پھنس گئے یار’ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد 2009 میں شلپا شیٹھی نے کاروباری شخص راج کندرا سے شادی کرلی۔ سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اوزار، دس، گرو اور پھر ملیں گے’ میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…