جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے : اداکارہ کاجول

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کاجول نے بالی ووڈ میں ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر جگہ ہے۔ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اداکارہ کاجول نے کہا بالی ووڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے۔

لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرناپڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اسکے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔کاجول نے ’’می ٹومہم‘‘ کے بارے میں کہا کہ اس مہم کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 برس قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ناناپاٹیکر نے انہیں ہراساں کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…