جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کو میں‌ نے سپراسٹار بنایا: بھارتی سنگر کا انوکھا دعویٰ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک) گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میری آواز اورمیرے گائے ہوئے گانوں نے بنایا۔ ۔گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا نے شاہ رخ خان کے لیے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں چلتے چلتے، میں کوئی ایسا گیت گاؤں، ذرا سا جھوم لوں میں، توبہ تمہارے یہ اشارے، تمہیں جو میں نے دیکھا وغیرہ شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹاچاریا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میں نے بنایا جب تک میں ان کے لیے گانا گاتا رہا وہ سپر اسٹار رہے۔

جب سے میں نے ان کے لیے گانا گانا بند کیا ہے وہ لنگی ڈانس پر آگئے ہیں۔گلوکار ابھیجیت نے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے لیے گانا گانا اس لیے بند کیا کیونکہ انہوں نے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی، ’’فلم میں ہوں نا‘‘ کے دوران شاہ رخ خان نے فلم کا کریڈٹ اسپوٹ بوائے سے لے کر تمام لوگوں کو دیا لیکن فلم میں میرا کہیں ذکر نہیں تھا، فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘کے دوران بھی ایسا ہی ہوا جس سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچی، میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے لہٰذا میں کیوں ان سے میرا نام شامل کرنے کے لیے کہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…