پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سدھارتھ ملہوترا نے اپنے افیئر اسکینڈلز پر خاموشی توڑ دی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جبریاں جوڑی’ کی شوٹنگ میں مصروف ایکشن ہیرو سدھارتھ ملہوترا نے پہلی بار اپنے افیئر اسکینڈلز اور شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اہم بیانات دیے ہیں۔33 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 40 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی شادی کرلیں گے۔فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سدرھاتھ ملہوترا نے بتایا۔

کس طرح وہ ایک عام شخص سے اداکار بنے اور پھر کیسے ایک کے بعد ایک فلم کے کامیاب ہونے پر وہ مشہور بنے۔سدھارتھ ملہوترا کے مطابق وہ انتہائی کم عمری میں ہی ممبئی آگئے تھے اور وہ اپنے تمام اخراجات خود کرتے تھے۔ایکشن ہیرو کے مطابق انہیں اداکار بنانے میں کرن جوہر کا ہاتھ ہے، اگر انہیں دھرما پروڈکشن کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں کام نہیں ملتا تو وہ آج اداکار نہ ہوتے۔اپنی پہلی فلم کے ساتھ اداکاروں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھی انہوں نے خصوصی بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ تینوں بہترین دوست ہیں۔اس سوال پر کہ کیا وہ بھی عالیہ بھٹ کو محض دوست ہی سمجھتے ہیں یا پھر اس سے آگے کا معاملہ ہے پر سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ بھی اداکارہ کو دوست ہی سمجھتے ہیں۔سدھارتھ ملہوترا نے مہارت سے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے افیئر کی بات کو چھیڑے بغیر کہا کہ وہ ایک دوسرے سے کئی باتیں شیئر کرتے ہیں۔ایک ساتھ ایک ہی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے کیریئر کا آغاز کرنے اور پھر اب کامیاب بن جانے پر سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ عالیہ اور ورون دھون بھی ان کی طرح اپنا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر وہ تینوں کسی فلم میں نظر آئیں، تاہم ایسا جلد ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…