نیویارک (شوبز ڈیسک)فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے علاوہ کچھ ایسے اداکار بھی ہوتے ہیں جو اپنے خطرناک اسٹنٹ سے شائقین کا دل جیت لیتے ہیں، ایسے کردار ادا کرنے والی آسٹریلوی اداکارہ کو دنیا کی خطرناک ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا۔فوکس نیوز نے دنیا بھر کی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ اور اداکاری سے شائقین کو حیرت میں مبتلا کرنے والے فلمی ستاروں کی فہرست جاری کی، جس میں بیٹ وومین جیسے خطرناک کردار ادا کرنے والی روبی روز پہلے نمبر پر رہیں۔اسی طرح دیگر اداکاراؤں
کی بھی اپنے خطرناک کرداروں کی مناسبت سے درجہ بندی کی گئی ہے جن کی فہرست کچھ یوں ہے۔امریکی ٹیلی ویژن سیلیبریٹی کرسٹین کیولاری اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں فرانسیسی اداکارہ ماریون کوٹیالارڈ اپنی اداکاری کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ونڈر وومن فلم سے پہچان بنانے والی امریکی اداکار لیں ڈا کارٹر چوتھے نمبر پر ہیں۔آسٹریلوی اداکارہ روز بیرن اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔امریکی ادارہ دیبرا میسنگ نے چھٹا نمبر حاصل کرسکیں۔رئیلٹی ٹی وی اسٹار کورٹنی کارداشیان ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔امریکی اداکارہ امبر ہرڈ آٹھویں نمبر پر ہیں۔مارننگ شو میزبان کیلی ریپا نویں نمبر پر ہیں۔