جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار اجے دیوگن ان دنوں اپنی تمام تر توجہ فلم ’تانا جی‘ پر مرکوز کیے بیٹھے ہیں جس کے تمام تر کام مکمل کرلیے گئے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ کو منفرد بنانے کے لیے ممبئی میں 5 بڑے سیٹ لگائے گئے ہیں۔

جن کی مالیت 7 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔فلم میکرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’تانا جی‘ میں اجے دیوگن کے مدمقابل اداکارہ کے لیے اْن کی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔اس فلم کو ٹی سیریز کے تعاون سے فلمایا جائے گا جس میں اوپ راؤل ہدایت کاری کا جادو جگائیں گے اور یہ فلم ’تاناجی‘ اگلے سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…