ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہیں۔راج کپور اور کرشنا راج کے بیٹے رندھیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرشنا راج کو صبح پانچ بجے دل کا جان لیوا
دورہ پڑا جس کے باعث ان کا انتقال ہوا۔رنبیر کپور کی دادی 87 سالہ کرشنا راج کے انتقال کی خبر کے بعد سے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا رشی کپور کے گھر آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کرشنا راج کی وفات پر شوبز شخصیات کا افسوس کرنے کا سلسلہ جاری ہے