ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری کے والد نے بیٹی کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش پر خاموشی توڑ دی۔ تپن دتہ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ ہفتے الزام لگایا تھا تھاکہ دس پہلے فلم کے سیٹ پر معروف اداکار ناناپاٹیکر نے
انہیں جنسی طور پر حراساں کیا تھا۔ دو روز پہلے نانا نے تنوشری کے خلاف ہتک عزت کا کیس داخل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ایک ہفتہ خاموش رہنے کے بعد تنوشری کے والید تپن دتہ بول بڑے اور پولیس اسٹیشن جا کر نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ تپن دتہ نے کہاکہ اگر پولیس کارروائی کرتی تو نانا پاٹھیکر اب تک سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔