جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

تنوشری دتہ نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ہراسانی کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں نانا پاٹیکر اور تنوشری دتہ کے درمیان ہراسانی کے الزامات کو لے کر کافی ہلچل مچی ہوئی ہے اور ہر اداکار سے کسی نہ کسی طرح اس موضوع پر ردعمل جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب امیتابھ بچن سے اس معاملے پر سوال کیا گیا انہوں نے یہ کہہ کر معاملے کو ٹال دیا کہ ’میرا نام نہ نانا پاٹیکر ہے اور نہ ہی تنوشری دتہ ہے تو پھر میں

کیسے اس سوال کا جواب دے سکتا ہوں؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ نے امیتابھ کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اْن کے بیان پر افسوس ہوا کیوں کہ اس طرح کے لوگ ہمیشہ سماجی مسائل پر مبنی فلمیں کرتے ہیں اور فلموں میں اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب حقیقی زندگی میں معاشرے میں ہونے والے سماجی مسائل کے خلاف کھڑے ہونے اور کچھ کرنے کی بات آتی ہے تو یہی لوگ ایسے غیر معمولی بیانات دیتے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…