اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

راکھی ساونت نے تنوشری کے الزامات کو ڈرامہ قرار دیدیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی وڈ کی اسکینڈل کوئی کہلائی جانے والی اداکارہ راکھی ساونت نے نانا پاٹیکر اور فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی دیگر ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے تنوشری دتہ کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے اور تنوشری کے الزامات کو ڈرامہ قرار دیدیا ۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق راکھی ساونت نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ تنوشری دتہ جس دن کی بات کر رہی ہیں۔

اس دن وہ نشے میں تھیں۔راکھی ساونت کے مطابق فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کے ایک آئٹم گانے میں پہلے تنوشری دتہ کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اسکے ساتھ ہی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی۔اداکارہ کے مطابق گانے کی شوٹنگ کے دوران تنوشری دتہ نے فلم کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کے بعد فلم کی ٹیم نے انہیں آکر شوٹنگ میں حصہ لینے کو کہا۔راکھی ساونت کے مطابق تنوشری دتہ کو فلم کے گانے ‘نتھنی اتارو‘ کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم شوٹنگ کے دن انہوں نے بے تحاشہ ڈرگس کا استعمال کر رکھا تھا، جس وجہ سے وہ اپنی وین سے چند گھنٹوں تک باہر نہیں آئیں۔راکھی ساونت کے مطابق انہیں فلم کے کوریو گرافر اور نانا پاٹیکر نے کہا کہ وہ آکر فلم کے گانے میں پرفارمنس کریں۔انہوں نے فلم کے کوریو گرافر گنیش اچاریہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں انہوں نے بتایا کہ تنوشری دتہ نے گانے کی ابتدائی شوٹنگ بھی مکمل کروائی۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ شوٹنگ کے لیے وہاں پہنچیں اور فلم کی ٹیم سے معلومات حاصل کیں تو انہوں نے تنوشری دتہ کو وین میں انتہائی زیادہ ڈرگس استعمال کرنے کی وجہ سے بے ہوشی کی حالت میں دیکھا۔راکھی ساونت نے تنوشری پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے مقاصد کیلئے انگریزی بول کر بولی وڈ پر الزامات لگا رہی ہیں، اگر انہیں کام چاہیے تو وہ الزامات کیوں لگا رہی ہیں۔راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ وہ می ٹو مہم کا حصہ نہیں، تاہم تنوشری اس مہم کا میڈیا کے ذریعے غلط استعمال کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…