جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان نے غیراخلاقی مناظر نہ فلمانے کی وجہ بتا دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فلموں میں نازیبا مناظر کی عکس بندی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں آج بھی فلم میں بوس و کنار اور نازیبا سین کرنے کے حق میں نہیں ہوں کیوں کہ آج بھی مجھے وہ واقعہ یاد ہے جب ہماری تمام فیملی ایک انگریزی فلم دیکھ رہی تھی تو اچانک ہی فلم کے مرکزی کرداروں کے درمیان بوس و کنار کا سین سامنے آگیا تھا۔سلمان خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نازیبا سین کے سامنے آتے

ہی تمام افراد نے سر جھکالیا تھا اور سین ختم ہوتے ہیں سب پھر سے فلم دیکھنے میں مشغول ہوگئے تھے لیکن اْس لمحے تمام افراد کے ہوتے ہوئے اْس سین کی وجہ سے عجیب صورت حال پیدا ہوگئی تھی اسی وجہ سے میں فلم میں نازیبا سین کو مناسب نہیں سمجھتا۔دبنگ خان نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے بوس و کنار اور نازیبا مناظر کو شامل کرنا ضروری نہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ جنسی عمل اور جسم دکھا کر کوئی فلم بزنس کر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ میرے نزدیک یہ عمل مناسب نہیں اور یہ فلم بنانے کا میرا طریقہ بھی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…