بالی ووڈ ‘آپا‘ شردھا کپور اسپورٹس ویمن بن گئیں

30  ستمبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور جن کی حال ہی میں سماجی مسائل پر بنی فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ ریلیز کی گئی ہے، اب وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں۔‘بتی گل میٹر چالو’ سے قبل شردھا کپور کی اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ ہارر فلم ‘استری’ کو بھی ریلیز کیا گیا تھا، جس نے حیران کن طور پر کم ہی وقت میں 100 کروڑ روپے کما کر کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

‘استری’ کم بجٹ والی ان چند بولی وڈ فلموں میں شمار ہوگئی، جنہوں نے اپنے بجٹ سے کئی گنا زیادہ کمائی کی۔تاہم اب شردھا کپور کی آنے والی اسپورٹس فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ماضی میں ‘حسینہ پارکر’ جیسی فلموں میں بولی وڈ کی ‘آپا’ یعنی جرائم پیشہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی شردھا کپور اپنی آنے والی اسپورٹس فلم میں ‘بیڈمین کھلاڑی‘ بنیں گی۔یہ فلم بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہال کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے، جنہوں نے متعدد ایونٹس میں اپنے ملک کے لیے میڈل جیتے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ شردھا کپور کسی فلم میں اسپورٹس ویمن بنتی نظر آئیں گی، اس سے قبل جہاں وہ جرائم پیشہ خاتون بنی ہیں وہیں وہ فلموں میں گلوکارہ سمیت عام خاتون کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔شردھا کپور کی اس فلم میں ان کے ساتھ اور کون سے اداکار شامل ہوں گے، اس حوالے سے فلم کی ٹیم تصدیق نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق فلم میں بیڈمن کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے شردھا کپور نے اس کھیل کی خصوصی تربیت بھی حاصل کی، ساتھ ہی انہوں نے سائنا نہال اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ وقت بھی گزارا۔بیڈمنٹن سیکھنے کے حوالے سے شردھا کپور پہلے کہ چکی ہیں کہ انہیں شروع میں یہ کھیل آسان لگتا تھا، تاہم انہیں تربیت کے دوران پتہ چلا کہ یہ کتنا مشکل ہے۔اس فلم کو ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، تاہم تاحال اس فلم کا ں ام بھی فائنل نہیں کیا، خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا نام‘سائنا’ ہی رکھا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم کو آئندہ برس کی ابتدائی سہ ماہی میں ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…