نئی دہلی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ نکلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیں،اگرچہ تیمور علی خان کی آیا کی بنیادی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے، تاہم اوور ٹائم الاؤنس کے بعد ان کی تنخواہ
بھارتی وزیراعظم سے بھی بڑھ جاتی ہے، تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ اگرچہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں، تاہم انہیں کرینہ کپور کے بیٹے کے ساتھ طے شدہ وقت سے بڑھ کر وقت گزارنے پر اضافی پیسے بھی دیئے جاتے ہیں اس طرح اضافی پیسے ملنے اور اوور ٹائم الاؤنس کو ملا کر ان کی تنخواہ ایک لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ تیمور علی خان کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے اور اس کے فیول سمیت دیگر تمام اخراجات پٹودی خاندان برداشت کرتا ہے۔