ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی و وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے کے بعد ایک اور حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ 2005 میں بننے والی میری پہلی فلم ’چاکلیٹ‘ میں مجھے ڈائریکٹر کی جانب سے بد تمیزی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تنوشری دتہ نے کہاکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں نا زیبا انداز میں ڈانس کرنے کو کہا گیا جو وہیں موجود
بھارتی اداکار عرفان خان اور سنیل شھیٹی کو بھی ناگوار گزرا اور انہوں نے ڈائریکٹر کے اس عمل پرسخت ردّ عمل کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے عرفان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اچھے لوگ بھی ہیں۔ اس وقت عرفان خان اور سنیل شیٹی ہی تھے جنہوں نے مجھے بچایا اور میرے حق میں بولے۔سنیل شھیٹی نے میرا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کیلئے میں آؤں کیا۔