جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی، وکیل کا انکشاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’لویاتری‘ کی وجہ سے انتہا پسندوں کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار کی جانب سے فلم ’لوراتری‘ کے ٹائٹل پر اعتراض اور سنیما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی

دی گئی تھی، مسلسل دباؤ کی وجہ سے سلمان خان نے انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم ’لوراتری‘ کا نام تبدیل کرکے اسے ’لویاتری‘ کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے فلم ’لویاتری‘ کی وجہ سے مبینہ دھمکیاں ملنے کے باعث بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے جب کہ چیف جسٹس دیپک مشرا خود اس کیس کی سماعت کریں گے۔سلمان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہندو جماعت کے اعتراض کے بعد فلم کا نام تبدیل کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ناخوش ہیں اور اب وہ فلم کے کئی سین نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویاتری‘ میں اْن کے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین ڈیبیو کر رہے ہیں یہ فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…