بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

میری تو فلاپ فلم بھی سو کروڑ کماتی ہے، سلمان خان

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم لو یاتری 160 کروڑ ضرورکمائے گی، میری تو فلاپ فلمیں بھی سو کروڑ کا بزنس دیتی ہیں۔سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم لویاتری ابتدا ہی سے اپنے نام کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی تھی،اس فلم کے حوالے سے انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے اقربا پروری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے۔

میں اپنیجیجو اور فلم کے ہیرو آیوش شرما کو فلموں میں متعارف نہ کراتا تو کوئی اور کرا دیتا کیونکہ وہ کئی سال سے بالی ووڈ میں آنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آیوش کا ایک سیاسی پس منظر ہے، وہ کسی کے ذریعے بھی فلموں میں آسکتے تھے، مگر فلم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اقربا پروری اثر انداز نہیں ہوتی، یہ ناظرین ہیں جو آپ کو سپر اسٹار بناتے ہیں یا آپ کومسترد کرتے ہیں چاہے آپ کسی کے بھی بیٹے یا بہنوئی ہوں ۔ انہوں نے کہا میں بھی ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہوں کہ میری ناکام ہونے والی فلمیں بھی سو کروڑ کماتی ہیں، میں نے آیوش اور ورینہ کو کہ دیا کہ اگر آپ کی فلم فلاپ بھی ہوتی ہے تو اسے باکس آفس پر 160 کروڑ روپے کا بزنس کرنا چاہئے۔یاد رہے چند روز قبل بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے اس فلم کے نام کی وجہ سے ہندوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سلمان خان، فلم کے ہیرو آیوش شرما سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ انتہا پسند ہندوں کے مسلسل دبا پر بالآخر سلمان خان نے ہار مان لی اور فلم کانام لوراتری سے تبدیل کرکے لو یاتری کر دیا۔سلمان خان نے فلم کے نام کی تبدیلی کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سپیلنگ کی غلطی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لفظ لوراتری ہندوں کے مذہبی تہوارنوراتری سے لیاگیا تھا۔ فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…