بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتا نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے اْنہیں کئی بار جنسی طور پر

ہراساں کرنے کی کوشش کی۔تنوشری نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نیفلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی روز سے نازیبا حرکتیں شروع کردی تھیں جب کہ اْن کی حرکتوں سے متعلق فلمساز اور ہدایت کار کو بھی مطلع کیا کہ میں اْن کی نازیبا حرکات سے بہت تنگ آچکی ہوں اور انہیں دور رہنے کا کہیں کیوں کہ اْن کا فلم کے سیٹ پر کام ہی نہیں ہے پھر وہ کیوں مجھے زبردستی پکڑ کر ڈانس کروا رہے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ فلم ساز اورہدایت کار کچھ کرتے نانا پاٹیکر نے اْن کے سامنے ایک ڈیمانڈ رکھ دی کہ مجھے گانے میں اس لڑکی کے ساتھ جذباتی سین کرنا ہے حالانکہ ایسے سین کی گانے میں ضرورت نہیں تھی۔تنوشری کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہراسانی سے متعلق بات کرنے سے ڈرتا ہے جب کہ سب کو اس بارے میں علم ہونا چاہئے کیوں کہ ایسے لوگ جب کبھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھ لیتے ہیں تو پھر اخلاقیات کے دائرے کو بھول جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…