منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ اور ایشوریا ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورملکہ حسن ایشوریارائے بچن ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ایشین جیوگرافک میگزین نے ایشیا کے 100 بااثر اورحیرت انگیز افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ فلم انڈسٹری کے شعبے سے شاہ رخ خان اور ایشوریارائے بچن جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس فہرست

میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ایشین جیوگرافک میگزین نے یہ فہرست ’’حیرت انگیز ایشینز‘‘کے نام سے جاری کی ہے اور اس میں شامل تمام افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔فہرست میں شاہ رخ خان اورایشوریارائے کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، اداکار جیکی چن و دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…