پنسلوینیا(شوبز ڈیسک)امریکا کے معروف اداکار بل کاسبی کومتعدد خواتین سے زیادتی کے الزام میں 3 سے10 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔سزاکے تحت ہالی ووڈ کے صف اول کے مزاحیہ اداکار بل کاسبی 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور پراسیکیوشن کی رقم بھی دینا ہوگی۔خیال رہے کہ بل کاسبی می ٹو مہم شروع ہونے کے بعد سزا پانے والے پہلے سیلبریٹی ہیں، جج نیسزا سناتے
ہوئے بل کاسبی کو پرتشدد جنسی درندہ قرار دیا۔جج نے80 سال کے ایکٹر کو ضمانت پر بھی رہا کرنے سے انکار کردیا۔سزا سنائے جانے پر 81 برس کے بل کاسبی کو پنسلوینیا کی جیل بھیج دیا گیا۔جیل لے جائے جانے پر کامیڈین بل کاسبی کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ادھر بل کاسبی کے ترجمان نے مقدمہ کو امریکی تاریخ میں نسل پرستی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔