ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

کوئی خواہش نہیں، فقیر منش انسان ہوں : شاہ رخ خان

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ پر طویل عرصے سے راج کرنے والے شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ فقیر منش آدمی ہیں، خود پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کرتے اور نہ ہی ان کی کوئی ذاتی خواہش ہے۔معروف بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے میں خود کو فقیر مانتا ہوں، مجھے صرف اپنے بچوں کی خواہشات پوری کرنا اچھا لگتا ہے، میں اپنی کامیابی کا جشن نہیں مناتا۔ اگر کوئی مجھے لگاتار سات دن ملے تو وہ مجھے ایک ہی لباس میں پائے گا ۔ شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود پر بالکل پیسے خرچ نہیں کرتے۔اور نہ ہی اپنے لیے کچھ

خریدتے ہیں۔شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ ان کی کوئی ذاتی خواہشات نہیں، وہ موسیقی سنتے ہیں تو سپیکرز نہیں لیتے۔ ان کا کہنا ہے مجھے بڑی چیزیں پسند ہیں۔ اس لیے میرے پاس بڑا گھر ہے، بڑا دفتر ہے، بڑی فلمیں ہیں اور میری تمام کمائی ان چیزوں پر ہی خرچ ہوتی ہے۔ کامیاب اداکار بننے پر شاہ رخ نے فلموں سے ہٹ کرکئی کاروبار کیے جس میں ایک سٹوڈیو، ان کی آئی پی ایل ٹیم اور دوسرے ممالک میں جائیدادیں شامل ہیں۔ اس حوالے سے شاہ رخ کا کہنا ہے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہمیشہ کچھ نیا کرتے رہنا چاہیے اور ہارنے سے کبھی نہیں ڈرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…