لندن(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ سیلینا گفومز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ سے اپنا ناطہ توڑ لیا ہے۔سیلینا گومز جو ماضی میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھرپور رابطے میں تھیں ، کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی عارضی طور پر بند کر دیا ہے ۔
گلوکارہ نے آخری بار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئینے میں خود کو دیکھنے کے بعد ایسا احساس ہوتا ہے کہ میں بیوقوف ہوں، اس لئے اب میں کچھ عرصہ کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر نہیں آؤں گی تاکہ اپنے خاندان اور دوستوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکوں۔