بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ کو مندر میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولڈ کامیڈی فلم ‘پیار کا پنچ نامہ’ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی بھارتی ٹیلی وژن اداکارہ کرشمہ شرما ہمیشہ اپنے دبنگ انداز اور اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مندر میں ہراساں کیا گیا۔24 سالہ کرشمہ شرما کا شمار اگرچہ بولی وڈ کی مشہور ہیروئنز میں نہیں ہوتا، تاہم وہ بھارتی ٹی وی کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

2009 میں ایک ڈرامے سے محض 15 سال کی عمر سے اداکاری کی شروعات کرنے والی کرشمہ شرما ‘یہ ہیں محبتیں، سلسلا پیار کا اور پیار تونے کیا کیا’ جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اب تک ایک درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور ’پیار کا پنچ نامہ سمیت ہوٹل ملن’ جیسی بولڈ کامیڈی اور رومانٹک فلموں میں کام کرنے والی کرشمہ شرما ویب سیریز میں بھی اپنے جلوے دکھا چکی ہیں۔کرشمہ شرما نے ‘راگنی ایم ایم ایس رٹرنز’ نامی ہارر رومانٹک ویب سیریز سمیت 2 سیریز میں کام کیا ہے، جب کہ وہ چند گانوں میں ماڈلنگ کرنے سمیت کئی اشتہارات کا حصہ بھی ہیں۔کرشمہ شرما کو اپنی بولڈ اور متنازع تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر بھی ہمیشہ ٹرول کیا جاتا ہے۔کرشمہ شرما کو بھارتی ریاست ہما چل پردیش کے مشہور سیاحتی و مذہبی شہر دھرم شالا کے ایک مندر میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جب وہ وہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے پہنچیں۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے دھرم شالہ کے دورے پر تھیں تو وہ ایک خوبصورت مندر دیکھنے گئیں، جہاں وہ اپنی دوست کے ساتھ تصویریں بنا رہی تھیں کہ اچانک چند افراد نے انہیں گھیر لیا۔اداکارہ کے مطابق ان افراد نے انہیں انتہائی بری نظروں سے گھورنا شروع کیا۔کرشمہ شرما نے بتایا کہ انہوں نے خود کو ہراساں کیے جانے کی شکایت وہاں موجود پولیس اہلکار کو بھی کی، تاہم اہلکار نے کہا کہ انہیں یہاں ایسے کوئی افراد دکھائی نہیں دے رہے، جو اداکارہ کو ہراساں کر رہے ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے شکایت کے بعد ان سے کہا کہ ‘ارے کون آپ کو چھیڑ رہا ہے، یہاں تو کوئی نہیں۔کرشمہ شرما کے مطابق انہیں پولیس کے اسی رویے پر افسوس ہوا۔اداکارہ کے مطابق انہیں ہراساں کیے جانے کا یہ سلسلہ مندر تک محدود نہیں رہا اور اگلے روز ان ہی افراد نے ایک بازار کی سیر کے دوران بھی ان کا پیچھا کیا۔کرشمہ شرما نے بتایا کہ اگرچہ وہ کام سے چھٹیاں لے کر آرام کرنے کے لیے دھرم شالا گئی تھیں، تاہم ایسے واقعات ہونے کے بعد وہ وہاں سے واپس آگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…