بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فلموں کے معروف اداکار نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور رکشہ کو ٹکر مارنے پر گرفتار

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار دلیپ طاہل کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے دوران رکشہ کو ٹکر مارنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دلیپ طاہل نے اتوار کی شب نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے رکشہ کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔

نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو مسافر زخمی ہوگئے جس پر پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے دوست کے ہمراہ گھر جارہی تھیں کہ اْن کے رکشہ کو پیچھے کی جانب سے اچانک ٹکر لگی جس کے نتیجے میں خاتون کی گردن اور کمر پر چوٹیں آئیں اور ساتھی شخص بھی معمولی زخمی ہوا۔ انہوں نے جب رکشہ سے باہر نکل کر گاڑی کی طرف بڑھنا چاہا تو گاڑی نے آگے نکلنے کی کوشش کی تاہم ہندو مذہبی جلوس کی وجہ سے گاڑی آگے جا نہ سکی۔متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ زخمی حالت میں گاڑی تک پہنچے اور ڈرائیور سے بات کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وہ اداکار دلیپ طاہل ہیں اور نشے میں ہیں، نشے میں دھت اداکار نے ہم سے بد کلامی کی اور ہمیں دھکے دیے لیکن ہم نے بروقت پولیس کو فون کرکے تمام معاملات سے مطلع کیا۔پولیس نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد اداکار کا طبی معائنہ کرایا گیا جس کے بعد ان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت شراب نوشی میں گاڑی چلانے، اشتعال انگیزی اور دوسروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…