پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘ ‘کے آخری ٹھگ عامر خان کا بھی موشن پوسٹر سامنے آگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی سب سے بڑے فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘ ‘کے آخری ٹھگ عامر خان کا بھی موشن پوسٹر سامنے آگیا۔اس فلم میں عامر خان نے فرنگی نامی کردار ادا کیا ہے۔اس پوسٹر میں دکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان ایک گدھے پر سوار ہیں، جبکہ فلم ساز اور ساتھی اداکارہ کترینہ کیف نے ان کے کردار کو فلم کا سب سے چالاک ٹھگ قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ عامر خان سے قبل اس فلم کے باقی کرداروں کے پوسٹرز بھی سامنے آئے۔امیتابھ بچن کو ان کے موشن پوسٹر

کے ذریعے فلم کا سب سے بڑا ٹھگ قرار دیا، ان کے کردار کا نام خدا بخش ہوگا۔جبکہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم میں ظفیرہ نامی تیر باز لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔کترینہ کیف فلم میں سریا نامی ڈانسر بنی ہیں۔فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریا دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن یش راج فلمز کے بینر تلے ہوگی۔واضح رہے کہ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی اس نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…