بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اداکار دلیپ کمار کو 2 ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو دو ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔دلیپ کمار کو رواں ماہ پانچ ستمبر کو سینے میں درد اور نمونیا کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انہیں دو ہفتوں تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ابتدائی تین دن تک دلیپ کمار کی حالت انتہائی خراب تھی، تاہم چوتھے روز ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار گذشتہ ایک دہائی سے بیمار اور کمزور ہیں۔

انہیں متعدد بار سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بخار اور دیگر بیماریوں کے باعث اسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے۔علاوہ ازیں بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی ہونے لگے ہیں۔اداکار دلیپ کمار گیارہ دسمبر انیس سوبائیس کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام یوسف خان ہے ۔ انہوں نے انیس سو چوالیس میں بائیس سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ان کی آخری فلم ‘قلعہ’ 1998ء میں ریلیز ہوئی تھی۔دلیپ کمار کو 1991 میں پدمابھوشن، 1994 میں دادا صاحب پھالکے اور2015 میں پدماوی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…