سوشل میڈیا پر بھارتی فلم کا جھوٹ پکڑا گیا

20  ستمبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم ’جینیئس‘ میں دیئے گئے دھوکے کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم جینیئس کے ایک سین میں آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کو دکھایا گیا ہے جبکہ وہ کوئی عام عمارت نہیں بلکہ لاہور کے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک ہے۔پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ عمر سیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا یہی سین شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالی ووڈ کو بہترین اسکرپٹ رائٹر کی ضرورت ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر

بالی ووڈ فلم سازوں پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ملک عثمان نامی صارف نے کہا کہ بالی ووڈ چھپائی فیکٹری ہے جس میں 90 فیصد فلمیں ہالی ووڈ اور ٹی وی سیریز سے نقل کی جاتی ہیں۔ایک اور صارف زبیر کا کہنا تھا کہ ارفہ کریم ٹاور کو اسلام آباد منتقل کرنا واقعی ورلڈ ریکارڈ ہے۔بھارتی اداکار ہدایت کار انیل شرما کی فلم ’جینیئس‘ فلم چوبیس اگست کو ریلیز ہوچکی ہے اور باکس آفس پر کوئی خاص کمائی نہیں کرسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…