ورن دھون نے عالیہ بھٹ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیدیا

20  ستمبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)سینما کی دنیا میں آج کل اداکارائیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کررہی ہیں، جبکہ بہت سی اداکارائیں فلموں میں اداکاروں کے مقابلے کم معاوضہ ملنے پر بھی احتجاج کرتی نظر آتی ہیں۔نئی نسل کے بولی وڈ اداکار ورن دھون نے بھی ایک انٹرویو میں اس موضوع پر بات کی۔ورن دھون نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو

اپنا معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیا کیوں کہ وہ بہت کم تنخواہ ڈیمانڈ کرتی ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو راضی ریلیز ہونے کے بعد ہی کیوں احساس ہوا کہ عالیہ ایک بڑی اسٹار ہیں؟ بدری ناتھ کی دلہنیا، ہمٹی شرما کی دلہنیا اور ٹو اسٹیٹس جیسی فلمیں بھی کامیاب تھیں، اور ان فلموں کی کامیاب کے لیے عالیہ بھٹ اتنی ہی ذمہ دار ہیں جتنا کہ میں اور ارجن کپور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم کیا کررہی ہو؟ تم بہت کم معاوضہ لیتی ہو کیا تم بیوقوف ہو؟ اپنا معاوضہ بڑھاؤ‘۔یاد رہے کہ ورن دھون اور عالیہ بھٹ نے اپنا کیریئر 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے شروع کیا تھا۔اس کے بعد یہ دونوں ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ جیسی کامیڈی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔یہ دونوں بہت جلد ایک ساتھ اپنی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کریں گے، جس میں ان دونوں کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، سوناکشی سنہا اور ادتیا روئے کپور موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق ورن دھون ایک فلم میں کام کرنے کے 8 سے 10 کروڑ ہندوستانے روپے ڈیمانڈ کرتے ہیں، جبکہ عالیہ بھٹ اپنی ایک فلم کے لیے 4 سے 5 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…