ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکار شاہد کپور بھی بھارتی فلم نگری میں اقربا پروری کے خلاف میدان میں آنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز کی جانب سے اقربا پروری کی حمایت نظرآتی ہے وہیں کچھ بالی ووڈ فنکار اس کے خلاف آواز اٹھانے میں پیچھے نہیں ہٹتے اور اب شاہد کپوربھی اسی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ہم ایسے دور کا حصہ ہیں جہاں اقربا پروری واضح طور پر موجود ہے، ہروہ شخص جس کا تعلق
اداکار، ہدایتکار یا پروڈیوسر سے ہوتا ہے وہ چاہتا ہے کہ وہ بھی اداکار بن جائے اور ایسے لوگ جن کا فنکاروں سے رابطہ نہیں ان کے لیے کام ملنا بھی خاصا مشکل ہوجاتا ہے۔شاہد کپور نے کہا کہ بالی ووڈ میں نظرآنے والے بہت سے فنکار ایسے ہیں جن کا کہیں نہ کہیں کسی اسٹار سے تعلق ہوتا ہے اور وہ سفارش پر انڈسٹری میں آتا ہے جوکہ بلاشبہ بڑا تضاد ہے۔واضح رہے کہ اداکاراپنی نئی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی ریلیزکا انتظارکررہے ہیں جو 21 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔