اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی، ان کی بنائی گئی کونسی فلم کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لئے منتخب کر لیا گیا؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی، انکی فلم ’کیک‘کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔ ان کی فلم ’کیک ‘کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فلم 30 مارچ 2018 کو ریلیز کی گئی تھی جس نے

تقریبا 12 کروڑ روپے کمائے تھے۔ سید ذوالفقار بخاری المعروف زلفی بخاری اس فلم کے پروڈیوسر تھے جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر عاصم عباسی تھے۔فلم ’کیک‘ کو پاکستانی آسکر کمیٹی نے 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فلم ‘کیک میں عدنان ملک کے ساتھ اداکارہ آمنہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ دو بہنوں کے گرد گھومتی گھریلو اور حقیقی زندگی کے اتار چڑھائو پر مبنی رواں برس کی ایک دلچسپ فلم ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…