پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (شوبز ڈیسک)اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی زندگی پر ان کے سابق شوہر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم گلوکارہ کے بھائی اور دیگر اہل خانہ اس عمل سے ناراض ہیں۔نازیہ حسن کے بھائی اور گلوکار زوہیب حسن کے مطابق انہوں نے سنا ہے کہ گلوکارہ کے سابق شوہر میاں اشتیاق بیگ ان کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی مختصر سی

پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بہن پر فلم بنانے والے کسی بھی شخص کے خلاف ان کا خاندان قانونی مقدمہ دائر کرے گا۔زوہیب حسن کے آفیشل فیس بک پیچ پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘حسن کے اہل خانہ کو علم ہوا ہے کہ نازیہ کے سابق شوہر ان کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کرکے ان کا نام استعمال کرکے اس سے منافع کمانا چاہتے ہیں۔پوسٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی بھی فرد ایسی کوشش کرتا ہے اور نازیہ کی زندگی پر فلم بناتا ہے تو وہ ہمارے خاندان کی جانب سے قانونی جنگ کا سامنا کرے گا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نازیہ حسن اور ان کی موسیقی سے متعلق تمام مواد کے مالکانہ حقوق ان کے پاس موجود ہیں، اگر دنیا بھر میں کوئی بھی ان کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ بھی قانونی جنگ کا سامنا کرے گا۔دوسری جانب نازیہ حسن کے سابق شوہر میاں اشتیاق بیگ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔خیال رہے کہ پاپ گلوکارہ نے 1995 میں صنعت کار میاں اشتیاق بیگ سے شادی کی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے، تاہم ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں کے درمیان سال 2000 میں طلاق ہوگئی۔طلاق کے کچھ ہی ہفتوں بعد وہ پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث چل بسیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…