اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے نئی آنے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں عامر خان کی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے چرچے ہیں جس کی اصل وجہ فلم میں عامر خان کے مختلف کردار ہیں اور اداکار کا منفرد روپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ 250 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا ٹیزر جاری کیا جس میں فلم کے کرداروں سے متعلق بتایا گیا جب کہ ساتھ ہی عامر خان نے لکھا کہ فلم بہت جلد آرہی ہے جوکہ 8 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے جس میں عامر خان خان’’امیر علی‘‘نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ اْن کے ہمراہ امیتابھ بچن کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…