ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار ریتک روشن نے کہاہے کہ اگر آپ زندگی میں خوش رہنا چاہتے ہیں تو دوسروں کو بھی خوش رکھیں‘ زندگی کو خوشدلی کے ساتھ گزارنا چاہئے۔ ایک بھارتی میگرزین کو انٹرویو میں ریتک روشن نے کہا کہ آپ محبت کی تخلیق کرسکتے ہیں جو آپ کی زندگی کو بھرپور کردے گی۔دوسروں کیلئے جو سب
سے اچھا آپ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جب آپ کسی کو خوشی میں دیکھیں تو اس کی خوشی میں شامل ہوجائیں۔میرا جینا میرے والدین میرے بچوں میری بیوی اور ان تمام لوگوں کیلئے جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کو کبھی اپنے اوپر کبھی حاوی نہیں ہونے دیا میری زندگی خوشیوں سے معمور ہے اور اپنے دوستوں اور خاندان کیلئے جیتا ہوں۔