بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حکومت بھنگ کو جائز قرار دے : ادے چوپڑا کا مطالبہ

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز ادے چوپڑا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت بھنگ کو قانونی طور پر جائز قرار دے۔ادے چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت کو بھنگ کو قانونی طور پر جائز قرار دینا چاہیے کیوں کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر اسے قانوناً جائز قرار دے کر ٹیکس لگا دیا جائے تو یہ بہت بڑا آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ادے چوپڑا نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بھنگ سے وابستہ جرائم کم ہوجائیں گے۔

لیکن سب سے اہم بات یہ کہ اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔ادے چوپڑا کے بیان پر ممبئی پولیس میدان میں آگئی اور اپنی ٹوئٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سر بھارتی شہری ہونے کے ناطے آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ عوامی پلیٹ فارم پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن ایک بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ بھارت میں بننے والے 1985ء کے نارکوٹکس، ڈرگس، اینڈ سائکو ٹروپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت بھنگ کا استعمال، اسے رکھنا اور اس کی نقل و حمل قابلِ تعزیر جرم ہیں، آپ اس بات کو بھی پھیلائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…