بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شردھا اور راجکمار راؤ کی فلم ’’استری‘‘ سو کروڑ کلب میں شامل

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘ نے باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کرکے اس سال کی نویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ہارر اینڈ کامیڈی فلم ’استری‘ نے تیسرے ہی ہفتے سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔بھارتی تجزیہ نگار ترن ادارش

نے ٹوئٹ میں فلم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’استری‘ نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ یہ فلم سرمایہ کاروں کے لیے ایک لاٹری ثابت ہوئی ہے۔ترن ادارش نے ایک اور ٹوئٹ میں 2018ء کی کامیاب ترین فلموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’استری‘ رواں سال کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی نویں فلم بن گئی ہیجب کہ اس سے قبل فلم ’پدماوت‘، ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘، ’ریڈ‘، ’باغی ٹو‘،’راضی‘،’ریس تھری‘، ’سنجو‘ اور ’گولڈ‘ پہلے سے اس کلب میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…