منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

متنازع شو’ ’بگ باس 12‘‘ کا 16 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی ریئلٹی اور متنازع شو’ ’بگ باس 12‘‘ کا 16 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے، جو کہ ہر سال ہی مختلف معروف شخصیات کے ایک دوسرے سے جھگڑوں کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتا ہے۔یہ شو عام طور پر اپنے مواد اور فارمیٹ کی وجہ سے لوگوں کی بحث کا حصہ بنتا ہے مگر اس سے ایک اور چیز ایسی جڑی ہے جس کا ذکر ہر سال کافی ہوتا ہے۔

اور وہ ہے اس کے میزبان بولی وڈ اسٹار سلمان خان کا معاوضہ۔بگ باس بھارت کے علاوہ پاکستان، خلیجی ممالک، امریکا و یورپ میں بھی یکساں مقبول ہے۔سلمان خان اس بار شو کی مسلسل 9ویں بار میزبانی کر رہے ہیں، سلو بھائی ’بگ باس 4‘ سے لے کر اب تک شو میں میزبانی کرتے آ رہے ہیں، اور اب بگ باس اور دبنگ ہیرو کا ساتھ لازم و ملزوم بن چکا ہے۔اب یہ شو شروع ہو رہا ہے تو ان کا معاوضہ بھی لوگوں کی بحث کا حصہ بن چکا ہے کیونکہ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس 12 میں ہر قسط کا 14 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے۔خیال رہے کہ سلمان خان نے بگ باس 10 کی ایک قسط کے لیے 8 کروڑ بھارتی روپے جبکہ بگ باس 11 کے لیے 11 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا تھا اور ٹی وی پر سب سے زیادہ کمانے والے بولی وڈ اسٹار بن گئے تھے۔اب وہ اپنا ہی ریکارڈ توڑنے والے ہیں اور 3 ماہ تک جاری رہنے والے شو کے دوران وہ مجموعی طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے کمالیں گے۔اس بار بگ باس 12 کی تھیم جوڑیاں رکھی گئی ہے جس کے تحت معروف شخصیات اور عام افراد کی جوڑیاں بنائی جائیں گی۔بگ باس 11 کا گھر 19 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑا ہے، جس میں مختلف سیٹ بنائیں گئے ہیں، جب کہ اس گھر میں 90 سے زائد خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے۔خیال رہے کہ اس شو میں شرکت کرنے والے تقریبا تمام کردار کسی نہ کسی طرح متنازع رہ چکے ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…